QR codeQR code

یمن کے شہری علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

جارح سعودی اتحاد نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے شہر الدریھمی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

14 Jan 2020 گھنٹہ 21:13

جارح سعودی اتحاد کی جانب سے داغے جانے والے کئی راکٹ الدریھمی کے گاؤں شجن پر گرے ہیں۔تاحال اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جارح سعودی اتحاد نے کافی عرصے سے الدریھمی کا محاصرہ کر رکھا ہے


جارح سعودی اتحاد نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے شہر الدریھمی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق جارح سعودی اتحاد کی جانب سے داغے جانے والے کئی راکٹ الدریھمی کے گاؤں شجن پر گرے ہیں۔
تاحال اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جارح سعودی اتحاد نے کافی عرصے سے الدریھمی کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے میں کسی بھی قسم کی امداد پہنچنے کی اجازت نہیں دے رہا۔الدریھمی سمیت صوبہ الحدیدہ کی ناکہ بندی اور حملے اسٹاک ہوم امن سمجھوتے کے منافی ہیں۔
سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں صنعا اور ریاض سے آنے والے وفود کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا اور اس پر اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے عملدرآمد شروع کیا گیا تھا لیکن سعودی اتحاد اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 448203

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/448203/یمن-کے-شہری-علاقوں-پر-سعودی-جنگی-طیاروں-کی-وحشیانہ-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com