تاریخ شائع کریں2020 14 January گھنٹہ 20:56
خبر کا کوڈ : 448196

پاکستان کے اہلسنت علماء کا وفد سردار قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظھار یکجھی کیلیے ایران پہچ گیا

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت اور ایرانی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے تہران پہنچ گیا
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اعلی سطحی وفد جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت اور ایرانی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے تہران پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کے اہلسنت علماء کا وفد سردار قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظھار یکجھی کیلیے ایران پہچ گیا
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اعلی سطحی وفد جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت اور ایرانی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے تہران پہنچ گیا ہے۔
وفد کے ارکان ایرانی قیادت سے ملاقات کر کے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے علاوہ امریکی حملے کے خلاف پاکستانی عوام کے جذبات سے بھی انہیں آگاہ کریں گے۔وفد میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ، جمیعت علمائے پاکستان کے صدر نورانی کے علاوہ علامہ عارف حسین واحدی اور سید ثاقب اکبر شامل ہیں۔ پیر کے روز ملی یکجہتی کونسل میں شامل مذہبی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں مذکورہ وفد کو ایران بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کا دہشت گردانہ حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ امریکہ، پاکستان، افغانستان، عراق، شام اور دیگر مسلمان ممالک سے نکل جائے اور یمن میں جنگ فی الفور ختم کی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں عالم اسلام کے مایہ ناز جرنیل جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد پاکستان میں بڑے پیمانے پر امریکہ مخالف مظاہرے اور جلسے کیے جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb9wba0rhba8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ