QR codeQR code

بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی

ہندوستان میں شہریت ترمیمی ایکٹ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف ملک گیر مہم جاری ہے ۔

14 Jan 2020 گھنٹہ 20:51

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کےمطابق دہلی کے مختلف علاقوں میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف منگل کو بھی دھرنے، اجتماعات اور مظاہرے کئے گئے


ہندوستان میں شہریت ترمیمی ایکٹ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف ملک گیر مہم جاری ہے ۔
ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کےمطابق دہلی کے مختلف علاقوں میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف منگل کو بھی دھرنے، اجتماعات اور مظاہرے کئے گئے ۔اس رپورٹ کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سامنے ہر روز یونیورسٹی طلبا، سماجی کارکن، سیول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن جمع ہوتے ہیں اور شام تک تقاریر اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔اسی کے ساتھ دہلی کے علاقے شاہین باغ میں خواتین کا دھرنا سردی میں بے انتہا شدت کے باوجود جاری ہے۔ شاہین باغ قومی ہائی وے پر دھرنے پر بیٹھی خواتین کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ دھرنا آئین بچانے کے لئے شروع کیا ہے اور جب تک حکومت شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کو واپس نہیں لے لیتی ان کا دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب ریاست کیرالا کی حکومت نے آئین کی دفعہ ایک سو اکتس کے تحت سی اے اے کی آئینی قانونی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلینج کردیا ہے۔ کیرالا کی حکومت نے عدالت عظمی میں دائر کردہ اپنی درخواست میں قانون اور انصاف کی وزارت اور حکومت ہند کو مدعا علیہ بنایا ہے۔شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہندوستانی سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر ساٹھ عرضیاں داخل کرائی جاچکی ہیں لیکن کسی ریاستی حکومت کی طرف سے دائر کی جانے والی یہ پہلی پٹیشن ہے۔


خبر کا کوڈ: 448194

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/448194/بھارت-میں-شہریت-ترمیمی-ایکٹ-کے-خلاف-مظاہروں-شدت-آگئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com