تاریخ شائع کریں2020 14 January گھنٹہ 20:28
خبر کا کوڈ : 448191

ایران نے امریکی فوجی بیس کو نشانہ بنا کر امریکہ کی حیثیت کو ختم کردیا ہے

مشرقی وسطہ کے سیاسی امور کے ماہر " سعد اللہ زراعی" نے کہا ایران نے امریکی فوجی بیس کو نشانہ بنا کر امریکہ کی حیثیت کو ختم کردیا ہے
شہید سردار حاج قاسم سلیمانی نے مظلوم اور مستضعفین کی حمایت میں جو اقدامات کیے ہیں ان کے آثار ہم مختلف ممالک میں بخودی دیکھ سکتے ہیں جن میں عراق ، یمن ، شام ، فلسطین ، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں"
ایران نے امریکی فوجی بیس کو نشانہ بنا کر امریکہ کی حیثیت کو ختم کردیا ہے
ایران نے امریکی فوجی بیس کو نشانہ بنا کر امریکہ کی حیثیت کو ختم کردیا ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی وسطہ کے سیاسی امور کے ماہر " سعد اللہ زراعی" نے تقریب کے خبرنگار سے ایران کی جانب سے امریکی فوجی بیس پر کیے جانے والے حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا " شہید سردار حاج قاسم سلیمانی نے مظلوم اور مستضعفین کی حمایت میں جو اقدامات کیے ہیں ان کے آثار ہم مختلف ممالک میں بخودی دیکھ سکتے ہیں جن میں عراق ، یمن ، شام ، فلسطین ، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں"۔
سعد اللہ نے مزید کہا اگر اسلامی ممالک متحد ہوتے اور دشمن کے مقابلے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے تو عالمی استکبار کا مقابلہ کرسکتے تھے۔ درحقیقت سردار قاسم سلیمانی کی محنت کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ حالات حاضر میں 4 لاکھ کے قریب سپاہی استکبار سے نبرد آزمائی کے لیے آمادہ ہیں۔
اگرچہ کہ سردار قاسم سلیمانی کی شہادت ایران اور خطے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے لیکن ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ شہید سردار حاج قاسم سلیمانی کے راہ کو آگے بڑھایا جائے گا۔
سعد اللہ نے ایران کے عین الاسد پر حملے سے متعلق کہا " ایران کی جانب سے عراق میں امریکہ کے سب سے بڑی فوجی بیس کو نشانہ بنانا ایک بڑے ضربت تھی۔ ایران کے اس حملے نے امریکہ کی سپر پاور کی حیثیت کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcgy79tqak9tq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ