QR codeQR code

برطانیہ امریکہ کی دہشتگردی اور مہم جوئی میں شراکت دار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے برطانیہ سمیت یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے

14 Jan 2020 گھنٹہ 14:34

ایران کے وزیر خارجہ نے برطانیہ سمیت یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی خطرناک مہم جوئی کی پشت پناہی کرنے کے بجائے اپنے وعدوں پر عمل کریں ۔


ایران کے وزیر خارجہ نے برطانیہ سمیت یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی خطرناک مہم جوئی کی پشت پناہی کرنے کے بجائے اپنے وعدوں پر عمل کریں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے برطانیہ سمیت یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی خطرناک مہم جوئی کی پشت پناہی کرنے کے بجائے اپنے وعدے نبھائیں.
محمد جواد ظریف نے آج اپنی ٹوئیٹ اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ، خطے میں امریکہ کی دہشتگردی اور مہم جوئی میں اندھی شراکت داری کررہا ہے.
انہوں نے عراق کی جنگ میں امریکہ  کے  ہاتھوں برطانیہ  کی رسوائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھے راستے کا انتخاب کریں اورعدالت کے فیصلے کے مطابق ایرانیوں کا قرضہ ادا کریں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے امریکہ کی دہشت گردی کی مہم جوئی کی اندھی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے پورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ واشنگٹن کی پیروی کرنے کے بجائے جوہری معاہدے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں.
انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا کہ گزشتہ20 مہینے کے دوران امریکی ڈکٹیشن کے سامنے برطانیہ،فرانس اور جرمنی کی مجرمانہ خاموشی نے جوہری معاہدے کو خطرات سے دوجار کردیا۔
جواد ظریف نے کہا کہ تین یورپی ممالک کا گروپ E-3 دباؤ اور غنڈہ گردی کی بجائے اپنی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 448159

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/448159/برطانیہ-امریکہ-کی-دہشتگردی-اور-مہم-جوئی-میں-شراکت-دار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com