تاریخ شائع کریں2020 14 January گھنٹہ 14:32
خبر کا کوڈ : 448158

حسن نصر اللہ کو ان کی سکیورٹی مرنے سے نہیں بچا سکتی، اسرائیل وزیر خارجہ

اسرائیل کاٹص نے پیر کے روز حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو قتل کی دھمکی دی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے عربی زبان میں ایک ٹویٹ کر کے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو قتل کی دھمکی دی ہے۔
حسن نصر اللہ کو ان کی سکیورٹی مرنے سے نہیں بچا سکتی، اسرائیل وزیر خارجہ
صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے عربی زبان میں ایک ٹویٹ کر کے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو قتل کی دھمکی دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹص نے پیر کے روز حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ کاٹص نے ٹویٹ کیا کہ نصر اللہ، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو پر حملے اور اسرائیل کو دھمکی دینے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔
صیہونی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سیکورٹی انتظامات کو مضبوط کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں لیکن اگر اسرائیل کو دھمکیاں دیتے رہیں گے، سیکورٹی کے یہ انتظامات انہیں نجات نہیں دلا سکیں گے۔
سید حسن نصر اللہ نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں عین الاسد چھاونی پر ایران کے میزائل حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملے کا پیغام، صیہونیوں کے لئے ٹھوس پیغام تھا، جب ایران کے رہنما اور حکام کی دھمکیوں کو سنیں تو اسے سنجیدگی سے لیں، ایران کے میزائل عین الاسد پر گرے لیکن اسرائیل میں ماتم ہو رہا تھا کہ ایران کے پاس ایسی توانائی اور طاقت ہے۔
یوسی کوہن نے گزشتہ مہینے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ اب تک موساد سید حسن نصر اللہ کو قتل کیوں نہ کر سکی؟ کہا کہ یہ سوال ہی غلط ہے، صحیح سوال یہ ہے کہ کیا نصر اللہ کو  پتہ ہے کہ ان کی نابودی کے لئے ہمارے پاس متبادل ہیں اور اس سوال کا جواب ہاں ہے۔  
سید حسن نصر اللہ کو دھمکی کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے صیہونی حکام کئی بار انہیں دھمکی دے چکے ہيں۔
https://taghribnews.com/vdcjioexouqexvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ