QR codeQR code

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں

چینی دفترخارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے ہم یکطرفہ پابندیوں کے مخالف ہیں

24 دی 1398 گھنٹہ 14:12

چینی حکومت نے ایک بار پھر ایران سے متعلق امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیا


چینی حکومت نے ایک بار پھر ایران سے متعلق امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیا
چینی دفترخارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے ہم یکطرفہ پابندیوں کے مخالف ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ پابندیوں کے ناپسندیدہ استعمال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا احترام اور اختلافات کو پر امن اور مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہئے.
انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ اس معاہدے میں واپس آجائیں اور مشرق وسطی میں تناؤ کی کمی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
چینی اداروں کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے بارے میں انہوں نے کہا چین اور ایران طویل عرصے سے بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 448156

خبر کا ایڈریس :
http://www.taghribnews.com/ur/news/448156/ایران-کے-خلاف-امریکی-پابندیاں-بین-الاقوامی-قوانین-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  http://www.taghribnews.com