تاریخ شائع کریں۲۴ دی ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۱۲
خبر کا کوڈ : 448156

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں

چینی دفترخارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے ہم یکطرفہ پابندیوں کے مخالف ہیں
چینی حکومت نے ایک بار پھر ایران سے متعلق امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیا
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں
چینی حکومت نے ایک بار پھر ایران سے متعلق امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیا
چینی دفترخارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے ہم یکطرفہ پابندیوں کے مخالف ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ پابندیوں کے ناپسندیدہ استعمال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا احترام اور اختلافات کو پر امن اور مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہئے.
انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ اس معاہدے میں واپس آجائیں اور مشرق وسطی میں تناؤ کی کمی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
چینی اداروں کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے بارے میں انہوں نے کہا چین اور ایران طویل عرصے سے بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس