تاریخ شائع کریں2020 14 January گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 448155

امریکی ریاست مونٹانا میں مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار

امریکی ریاست مونٹانا میں ایک مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا
امریکی ریاست مونٹانا میں ایک مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاست مونٹانا میں مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار
امریکی ریاست مونٹانا میں ایک مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے شہر بیلنگ میں ایک انجن والا کیسانا 182 طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چاروں مسافر ہلاک ہوگئے۔ تاحال طیارے کے مالک اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ، گرنے سے قبل نارمل رفتار اور آواز کے ساتھ محو پرواز تھا تاہم ایک ریڈیو ٹاور کے تار سے ٹکرا گیا اور توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ طیارہ ایک میدانی علاقے میں گرا جس کی وجہ سے جائے حادثہ پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ امریکا میں نجی طور پر زیر استعمال ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہوگئے ہیں صرف گزشتہ ماہ 4 طیارہ حادثوں میں درجن سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں جب کہ رواں ماہ بھی یہ دوسرا واقعہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgn79tnak9tq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ