تاریخ شائع کریں2020 14 January گھنٹہ 13:26
خبر کا کوڈ : 448153

آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری سے 55 افراد جاں بحق

وزیر مملکت ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔ وادی نیلم کے ایک ہی گاؤں سرگن بگوالی میں 19 افراد برفانی تودہ میں دب کر جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری سے 55 افراد جاں بحق
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔ وادی نیلم کے ایک ہی گاؤں سرگن بگوالی میں 19 افراد برفانی تودہ میں دب کر جاں بحق ہوئے۔
وزیر مملکت ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بارش اور برفباری سے 55 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، وادی نیلم میں جاں بحق 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تا ہم ابھی بھی 10 افراد برفانی تودے تلے دبے ہیں جن کی تلاش جاری ہے، پونچھ اور سندھوتی میں بھی دو اےراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کشمیر میں برفباری و بارشوں سے اب تک 70 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کشمیر میں ہوئیں جہاں 55 جبکہ بلوچستان میں 15 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcenv8exjh8ezi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ