تاریخ شائع کریں2020 14 January گھنٹہ 13:21
خبر کا کوڈ : 448152

مودی حکومت ظلم و زیادتی اور نفرت پر اتر آئی ہے

سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں کئی اپوزیشن پارٹیوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پیرکو کہا کہ سماج کو مذہب کی بنیادپر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مودی حکومت ظلم و زیادتی اور نفرت پر اتر آئی ہے
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پیرکو کہا کہ سماج کو مذہب کی بنیادپر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں کئی اپوزیشن پارٹیوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے بیانوں میں تضاد ہے اور دونوں مل کر ملک کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ دونوں مسلسل اکسانے والے بیانات دے رہے ہیں اور تشدد اور ظلم کے تئیں غیر حساس بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹیوں میں ہوئے تشدد کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ مودی- شاہ کی حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی ہے اور یہ حکومت چلانےکےقابل نہیں ہیں۔ موجودہ حکومت لوگوں کو سکیورٹی مہیا کرانے میں ناکام رہی ہے
سونیا گاندھی نےکہا کہ حکومت ظلم و زیادتی اور نفرت پر اتر آئی ہے اور لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کیا جارہا ہے۔ ملک میں افرا تفری کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ آئین کو کمزور کیاجارہا ہے اور حکومت کی طاقت کا غلط استعمال ہورہا ہے۔ اترپردیش اور دہلی میں پولیس کے ذریعہ طاقت استعمال کرنےکا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور طلبہ کو خاص طورپر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ آبادی کے ایک بڑے حصے کا استحصال کیا جارہا ہے اور ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ شہریوں کے تعاون سے ملک بھر میں نوجوان احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdkj0oxyt0of6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ