QR codeQR code

چین اگر ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھی تو پابندیاں لگائیں گے

امریکہ نے ایک بار پھر چین کو ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی صورت میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

13 Jan 2020 گھنٹہ 23:31

تہران کا دورہ کرنے والے شامی وزیراعظم عماد خمیس سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ امریکہ کی دہشت گرد فوج کے ہوتے ہوئے مغربی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔


امریکہ نے ایک بار پھر چین کو ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی صورت میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
تہران کا دورہ کرنے والے شامی وزیراعظم عماد خمیس سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ امریکہ کی دہشت گرد فوج کے ہوتے ہوئے مغربی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی فوج کے انخلا کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھیں۔ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ایران نے عین الاسد چھاونی پر میزائلوں کی بارش اور امریکہ کو منہ توڑ جواب دے کر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ تہران کسی بھی صورت میں اپنی سلامتی اور قومی مفادات پر سمجھوتہ کرنے والا ملک نہیں۔علی شمخانی نے واضح کیا کہ شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت سے استقامتی محاذ کو مزید متحد اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے اور دنیا میں امریکہ کے تئیں نفرت میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو خطے سے باہر کرکے شام کے تیل کے ذخائر اور دوسرے قدرتی وسائل کی لوٹ نیز سانحات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔شام کے وزیراعظم عماد خمیس نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شامی عوام کی مدد اور حمایت کی قدردانی کی۔ شام کے وزیر اعظم نے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی کا مقصد خطے کے مظلوم عوام کو امریکہ و اسرائیل کے ظلم و ستم اور توسیع پسندی سے نجات دلانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 448099

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/448099/چین-اگر-ایران-سے-تیل-کی-خریداری-جاری-رکھی-پابندیاں-لگائیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com