QR codeQR code

رہبر انقلاب اسلامی کی قطر کے امیر سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

رہبرانقلاب اسلامی نے تہران میں قطر کے امیر شیخ  تمیم بن حمد آل ثانی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات

12 Jan 2020 گھنٹہ 23:17

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ علاقے کے نامناسب حالات کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی شرانگیزی ہے -


رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ علاقے کے نامناسب حالات کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی شرانگیزی ہے -
رہبرانقلاب اسلامی نے تہران میں قطر کے امیر شیخ  تمیم بن حمد آل ثانی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا کہ خطے کی موجودہ صورتحال علاقے کے ملکوں کے درمیان پہلے سے بھی زیادہ باہمی تعلقات کی تقویت کی متقاضی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اغیار کے پروپیگنڈوں سے متاثر نہ ہوا جائے ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے ایران اور قطر کے دوستانہ سیاسی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات اس طرح کے نہیں ہیں جس سطح پر سیاسی تعلقات ہیں اس لئے مشترکہ میدانوں میں ایران  اور قطر کے تعلقات پہلے سے زیادہ فروغ پانے چاہئیں -
آپ نے فرمایا کہ البتہ بعض ممالک خاص طور پر جو دنیا کے اس گوشے سے اس علاقے میں آئے ہیں علاقے کے ملکوں کے درمیان تعلقات کی توسیع کو پسند نہیں کرتے تاہم اس بات کا ان ملکوں سے کوئی ربط نہیں ہے اور علاقے کے ممالک اور قومیں اب اس طرح کی مداخلت اور ڈکٹیشن کو برداشت نہیں کریں گی -
  قطر کے امیر شیخ تیم بن حمد آل ثانی نے بھی رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ اس وقت سخت حالات سے گزر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون اور تعلقات میں توسیع کے تعلق سے ہم آپ کی باتوں سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ علاقے کے ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات ہونے چاہئیں ۔


خبر کا کوڈ: 447991

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/447991/رہبر-انقلاب-اسلامی-کی-قطر-کے-امیر-سے-ملاقات-میں-خطے-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com