تاریخ شائع کریں2020 11 January گھنٹہ 23:16
خبر کا کوڈ : 447884

اگر حکم ملے تو آزاد کشمیر لینے کے لیے بھارتی فوج کارروائی کرے گی

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے کہا ہے کہ بھارتی  پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔  ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے آزاد کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
اگر حکم ملے تو آزاد کشمیر لینے کے لیے بھارتی فوج کارروائی کرے گی
بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے کہا ہے کہ بھارتی  پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔  ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے آزاد کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ میں پہلے سے قرارداد موجود ہے اور اگر پارلیمنٹ چاہے اور ہمیں اس قسم کا کوئی حکم ملے تو آزاد کشمیر لینے کے لیے فوج کارروائی کرے گی۔
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر شخص نے بہترین کام کیا چاہے وہ لائن آف کنٹرول پر تعینات ہو یا پھر عام شہری علاقوں کو کنٹرول کرنا ہو اور مجھے فوجی اہلکاروں سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں، ان کے خلاف جو بھی شکایات درج ہوئیں ان میں کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکا جب کہ ہمیں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ہم مقامی پولیس اور انتظامیہ کے بھی شکرگزار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں مغربی سرحدوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، سیاچن ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ خطہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevf8eejh8evi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ