تاریخ شائع کریں2020 11 January گھنٹہ 23:12
خبر کا کوڈ : 447882

بھارت کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دیں گے

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔ پاکستانی فوج بھارت کو 26 فروری 2019 ء کو جارحیت کا مزہ چکھا چکی ہے۔
بھارت کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دیں گے
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔ پاکستانی فوج بھارت کو 26 فروری 2019 ء کو جارحیت کا مزہ چکھا چکی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔ پاکستانی فوج بھارت کو 26 فروری 2019 ء کو جارحیت کا مزہ چکھا چکی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پاک میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف کا ایل اوسی پر جارحیت سے متعلق بیان بھارتی ریاستی اداروں میں انتہا پسندی کے نظریے کی تازہ عکاسی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی ایل او سی کے پار فوجی کارروائی کی باتیں محض بیان بازی ہیں، یہ معمول کی ہرزہ سرائی ہیں، وہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں، بیان بھارت کے اندرونی انتشار و حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، بھارت 27 فروری 2019ء کو ہمارے جواب کا مزہ چکھ چکا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ذہنیت اورعلاقائی امن کے خطرے سے باخبر ہیں، دنیا کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج نے آزاد کشمیر کے حوالے سے کہاتھا کہ " بھارتی پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے ہم کارروائی کرسکتے ہیں، کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ میں اس حوالے سے پہلے سے قرارداد موجود ہے" ۔
https://taghribnews.com/vdcc4mq0i2bq048.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ