تاریخ شائع کریں2020 11 January گھنٹہ 18:14
خبر کا کوڈ : 447862

آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کی امریکی درخواست قبول نہیں کرسکتے

جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کی امریکا کی درخواست مسترد کردی ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کانگ کیونگ نے سنیچر کو ملک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان گفتگو میں کہا کہ جنوبی کوریا امریکا کا اتحادی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہر معاملے میں امریکا کا ساتھ دیں گے
آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کی امریکی درخواست قبول نہیں کرسکتے
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کی امریکا کی درخواست مسترد کردی ہے۔
یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کانگ کیونگ نے سنیچر کو ملک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان گفتگو میں کہا کہ جنوبی کوریا امریکا کا اتحادی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہر معاملے میں امریکا کا ساتھ دیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بھی ان معاملات میں ہے جن میں ہم امریکا کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بعض سیاسی مسائل بالخصوص مغربی ایشیا کے مسئلے میں سیئول اور واشنگٹن کے نظریات ایک نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایران سے جنوبی کوریا کے روابط ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور اب بھی ہماری کوشش ہے کہ یہ روابط اسی طرح باقی رہیں۔جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت ہی اہم اور حساس علاقہ ہے جہاں دنیا کا ایک بٹا چھے تیل پیدا ہوتا ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے یہ بیان سیئول میں امریکی سفیر ہیری ہیریس کے اس بیان کے جواب میں دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ امید ہے ک مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کے بعد جنوبی کوریا اپنے فوجیوں کو آبنائے ہرمز کے لئے روانہ کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcai0nyu49nya1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ