تاریخ شائع کریں2020 11 January گھنٹہ 18:00
خبر کا کوڈ : 447858

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نریندر مودی کی آمد پر طلباء کا احتجاج

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر کولکتہ پہنچے جہاں مختلف طلبا یونین نے ان کے اس دورے کی مخالفت کی
ہندوستان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے کولکتہ کے دورے پر پہنچنے پر طلبا یونین نے سی اے اے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مودی واپس جاؤ کے نعرے لگائے
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نریندر مودی کی آمد پر طلباء کا احتجاج
ہندوستان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے کولکتہ کے دورے پر پہنچنے پر طلبا یونین نے سی اے اے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مودی واپس جاؤ کے نعرے لگائے
ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کو ریاست مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر کولکتہ پہنچے جہاں مختلف طلبا یونین نے ان کے اس دورے کی مخالفت کی اور سی اے اے نیز این آرسی کے خلاف نعرے لگائے -
طلبا کے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلی کارڈ تھے جن پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نعرے درج تھے -
اس موقع پر طلبا نے مودی گو بیک کے نعرے لگائے - مودی نے یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا ہے کہ جب مغربی بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف روزانہ مظاہرے ہورہے ہیں - اس درمیان مرکزی حکومت نے پورے ملک میں دس جنوری سے سی اے اے کے نفاذ کا حکم جاری کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ قانون دس جنوری سے پورے ملک میں نافذ العمل ہے۔  مرکزی حکومت کا حکم نامہ ایک ایسے وقت جاری ہوا ہے جب پورے ملک میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں - مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ قانون آئین ہند کے خلاف ہے ۔
دوسری جانب متعدد ریاستوں نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وہ اپنے یہاں سی اے اے نافذ نہیں کریں گی ۔
https://taghribnews.com/vdcftedjcw6djca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ