QR codeQR code

ہر قسم کی غلطی یا کوتاہی کی مکمل تحقیقات کے ساتھ واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے

یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے حادثے سے متعلق اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے۔

11 Jan 2020 گھنٹہ 17:42

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے دفتر کی جانب سے یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے حادثے سے متعلق اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے


ہر قسم کی غلطی یا کوتاہی کی مکمل تحقیقات کے ساتھ واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے دفتر کی جانب سے یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے حادثے سے متعلق اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ابتدائی تحقیقات کے بعد یوکرینی مسافر بردار طیارے حادثے میں انسانی خطاء ظاہر ہونے کے بعد اس سانحے کے دکھ اور رنج میں مزید اضافہ ہوگیا۔ میں لازم سمجھتا ہوں کہ سب سے پہلے حادثۓ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لوحقین کی خدمت میں ایک مرتبہ پھر اظھار ہمدردی کی جائے ، خداوند متعال سے دعا ہے کہ ان کو اعلی درجات عطا فرمائے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ میں تمام متعلقہ عسکری داروں کو حکم دیتا ہوں کسی بھی قسم کی غلطی یا کوتاہی کی تحقیقات کی جائے، اسی کے ساتھ اس بات کی تاکید بھی کرتا ہوں کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کئے جائے۔
پروردگار جاں بحق ہونے افراد کے درجات عالی و متعالی فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
 
سید علی خامنہ ای
۲۱ دی ۱۳۹۸


خبر کا کوڈ: 447856

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/447856/ہر-قسم-کی-غلطی-یا-کوتاہی-مکمل-تحقیقات-کے-ساتھ-واقعات-روک-تھام-کو-یقینی-بنایا-جائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com