QR codeQR code

عمان کے شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق سعید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا

عمان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا ہے۔

11 Jan 2020 گھنٹہ 12:26

سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق سعید کو عمان کا نیا سلطان منتخب کر لیا گیا ہے۔ شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق سعید کو ملک کا نیا سلطان چن لیا ہے۔ ہیثم بن طارق 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 65 سال ہے۔


عمان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا ہے۔
العالم نے عمان کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق سعید کو عمان کا نیا سلطان منتخب کر لیا گیا ہے۔ شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق سعید کو ملک کا نیا سلطان چن لیا ہے۔ ہیثم بن طارق 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 65 سال ہے۔
واضح رہے کہ عمان کے سلطان قابوس کا کل رات 79 سال کی عمر میں انتقال ہواتھا۔ سلطان قابوس کے انتقال پر 3 روز کے عام سوگ اور عام تعطیل کا اعلان ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 447826

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/447826/عمان-کے-شاہی-خاندان-نے-ہیثم-بن-طارق-سعید-کو-ملک-کا-نیا-سلطان-منتخب-کرلیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com