تاریخ شائع کریں2020 11 January گھنٹہ 12:15
خبر کا کوڈ : 447824

طیارہ حادثہ ناقابل معافی غلطی ہے اس کے ذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے یوکرین کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف جارح امریکہ کی دھونس اوردھمکی کی وجہ اس بات کا باعث بنی کہ یوکرین کا طیارہ انسانی غلطی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو۔
طیارہ حادثہ ناقابل معافی غلطی ہے اس کے ذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف جارح امریکہ کی دھونس اوردھمکی کی وجہ اس بات کا باعث بنی کہ یوکرین کا طیارہ انسانی غلطی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج  بروز ہفتہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے یوکرین کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ، مختلف اقوام اور حکومتوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف جارح امریکہ کی دھونس اوردھمکی کی وجہ اور امریکی فوج کے ممکنہ حملے کا دفاع کرنے کیلئے ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ تھیں تاہم ایک انسانی غلطی کی بنیاد پر ایک بہت بڑا اور المناک حادثہ رونما ہوا جس میں بے گناہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔
صدر روحانی نے کہا کہ طیارہ حادثہ ناقابل معافی غلطی ہے اور ہم اس کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے اور اس کے نتائج ایرانی قوم اور لواحقین تک پہنچائیں گے.
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھصی ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی وجہ سے بحرانی صورتحال میں یہ الناک سانحہ رونما ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر اور فوجی حکام کی جانب سے ایران کے بعض مقامات پر حملے کرنے سے متعلق دی جانے والی دھمکیوں اور علاقے میں فضائی اقدامات بڑھ جانے کے پیش نظر ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہائی الرٹ ہو گئی تھیں۔
مسلح افواج کے بیان میں آیا ہے کہ عراق میں دہشتگرد امریکہ کے فوجی اڈوں پر میزائلی حملوں کے بعد اس کے جنگی طیاروں کی نقل و حرکت بڑھ گئی اور ریڈار میں اس کے اھداف کا مشاہدہ کیا گیا جس کی وجہ سے ایئر ڈیفنس فورس کی حساسیت بڑھ گئی۔ اور اس قسم کی بحرانی صورتحال میں یوکرین کے بوئینگ 752 طیارے نے امام خمینی (رح) انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حساس مرکز سے نزدیک ہوا اور دشمن کے طیارے کی شکل اختیار کر گیا جس کے بعد ایک انسانی غلطی سے یوکرین کا مسافر طیارہ نشانہ بنا اور وہ تباہ ہوا۔
مسلح افواج کے بیان میں  انسانی غلطی  کی وجہ سے طیارے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت و تسلیت کی گئی اور انھیں اطمینان دلایا گیا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آئندہ اس قسم کا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو اور اس واقعہ میں ملوث شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بدھ 8 جنوری کو یوکرین کا بوئنگ 752 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو ا تھا، جس میں سوار تمام 176 افراد جاں بحق ہو گئے  طیارہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcirya55t1a5v2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ