تاریخ شائع کریں۲۰ دی ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۱:۱۱
خبر کا کوڈ : 447777

آج ہزاروں قاسم سلیمانی وائٹ ہاوس کو مٹانے کے لیے تیار ہیں

شہید سردار حاج قاسم سلیمانی کی بہادر دختر "زینب سلیمانی" نے کہا
آج ہزاروں قاسم سلیمانی استکبار کا خاتمہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور وائٹ ہاوس کو خاک میں ملانے کے لیے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم کے منتظر ہیں۔
آج ہزاروں قاسم سلیمانی وائٹ ہاوس کو مٹانے کے لیے تیار ہیں
آج ہزاروں قاسم سلیمانی وائٹ ہاوس کو مٹانے کے لیے تیار ہیں
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہید سردار حاج قاسم سلیمانی کی بہادر دختر "زینب سلیمانی" نے کرمان میں جمعہ کے خطبے سے پہلے تقریر کرتے ہوئے کہا " میرے بابا نے ہمیشہ امام خمینیؒ کے کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تاکید کی اور وہ خود بھی اپنی عمر کے آخری لمحے تک اس راستے پر گامزن رہے"۔
زینب سلیمانی نے مزید کہا " میرے بابا کی کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی ہے کیوںکہ میرے بابا کی شہادت سے ایران ضعیف نہیں ہوا بلکہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور بن کر دنیا کے سامنے آیا ہے۔آج قاسم سلیمانی کی شہادت نے ایران کو مزید متحد اور دشمن کے مقابلے میں سخت بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی نے ہمیشہ جناب زینب سلام اللہ علیھا سے توسل کیا اور شہادت طلب کی ۔آج حاج قاسم کی زینب آپ کے سامنے کہتی ہے کربلا عصر برپا ہوچکی ہے اور علمدار کربلا کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا ہے لیکن ان کے افکار کو کوئی بھی نقصان نہیں پہچا سکا ہے۔
قاسم سلیمانی کی سب سے چھوٹی اولاد ہونے کی حیثیت سے آپ کے سامنے کہتی ہوں کہ ہم خون کے آخری قطرے تک ولایت کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
قاسم سلیمانی کی روح ایرانی قوم اور دنیا کے مظلوم عوام کے وجود میں منتقل ہوچکی ہے آج ہزاروں قاسم سلیمانی استکبار کا خاتمہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور وائٹ ہاوس کو خاک میں ملانے کے لیے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم کے منتظر ہیں۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcfeedjew6djea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس