تاریخ شائع کریں2020 10 January گھنٹہ 19:10
خبر کا کوڈ : 447766

امریکہ کے اقدامات خطے کے لئے خطرناک نتائج کے حامل ہیں

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فون پر بات کی
روس کے وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پرامریکی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
امریکہ کے اقدامات خطے کے لئے خطرناک نتائج کے حامل ہیں
روس کے وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پرامریکی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
العالم نیوز کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فون پر بات کی جس میں انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے شہادت کے تعلق سے امریکی اقدام کو عالمی ضابطوں کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے ہونے والی اس گفتگو میں امریکہ کے اس اقدام کو خطے کے لئے خطرناک نتائج کا حامل بتایا۔
گزشتہ جمعے کو بھی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپئو سے گفتگو میں امریکہ کے اس دہشت گرانہ اقدام کی مذمت کی تھی۔
امریکہ نے گزشتہ جمعہ کی شب بغداد ایئر پورٹ کے قریب ایک دہشت گرانہ کاروائی کرتے ہوئے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو ان کے چند ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔ امریکی وزیر جنگ نے اس حملے کے بعد اعلان کیا تھا کہ یہ آپریشن براہ راست صدر ٹرمپ کے حکم سے انجام پایا ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک نے امریکی صدر کے اس دہشت گرانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر بغداد گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcd950o9yt0o56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ