تاریخ شائع کریں2020 10 January گھنٹہ 13:30
خبر کا کوڈ : 447740

تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیرتک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور حریت کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور حریت کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرملکی مندوبین کو منتخب دورے کرانے کے بجائے تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیرتک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے۔
تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیرتک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور حریت کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرملکی مندوبین کو منتخب دورے کرانے کے بجائے تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیرتک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور حریت کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرملکی مندوبین کو منتخب دورے کرانے کے بجائے تمام سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیرتک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے۔ حریت کانفرنس نے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سفارتکاروں کو منتخب دورہ کرواکر وادی کی صورتحال سے متعلق سچ نہیں چھپاسکتی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہتر ہے تو بھارتی حکومت سفیروں کو کشمیری عوام سے ملاقات کرنے کی اجازت دے۔
اطلاعات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے غیرملکی افراد اور بھارتی سیاستدانوں پر مقبوضہ کشمیر کے دورے پر پابندی سے متعلق اپوزیشن نے بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دہرا معیار قرادیا۔
بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈی راجا نے کہا ہے کہ مودی سرکار بعض غیرملکی سفیروں کے پرتپاک استقبال کے ذریعہ جموں وکشمیرمیں اپنے جرائم پرپردہ نہیں ڈال سکتی۔
https://taghribnews.com/vdcfjedjxw6djea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ