QR codeQR code

خطے سے امریکی فوج کا انخلاء ناگزیر ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کو کشیدگی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا

10 Jan 2020 گھنٹہ 13:22

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کو کشیدگی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمہ کے لئے امریکی فوجیوں کا انخلا ضروری ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کو کشیدگی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمہ کے لئے امریکی فوجیوں کا انخلا ضروری ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کو کشیدگی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمہ کے لئے امریکی فوجیوں کا انخلا ضروری ہے۔ امریکہ کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ کو سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرنے کے لئے ویزا صادر نہ کئے جانے کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے ایرانی وزیر خارجہ کے مکتوب بیان کو سکیورٹی کونسل میں پڑھ کر سنایا ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ دنیا میں کشیدگی کا اصلی سبب ہے امریکہ عالمی اصولوں کی واضح اور آشکارا خلاف ورزی کررہا ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے عراق میں عین الاسد میں امریکی ایئر بیس پر ایران کے جوابی حملے کو اقوام متحدہ کے منشور کی دفعہ 51 کے مطابق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ کا مقابلہ نہ کیا گیا تو دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  شہید میجر جنرل سلیمانی پر امریکہ نے بزدلانہ حملہ کرکے عالمی اور عراقی  قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے شہید میجر جنرل سلیمانی عراق کے وزیر اعظم کی سرکاری دعوت پر عراق کے دورے پر بغداد پہنچے تھے۔ سرکاری مہمان پر امریکہ کا حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں پائدار امن کے قیام کے لئے خطے سے امریکی فوجیوں کا انخلا ضروری ہے کیونکہ امریکہ خطے میں داعش دہشت گرد جیسی تنظیموں کی پشتپناہی کررہا ہے۔ امریکی حکام متعدد بار خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انھوں نے داعش دہشت گرد تنظیم کو تشکیل دیا۔ لہذا خطے سے امریکی فوج کا خاتمہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے اہم ہے۔


خبر کا کوڈ: 447737

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/447737/خطے-سے-امریکی-فوج-کا-انخلاء-ناگزیر-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com