تاریخ شائع کریں2020 9 January گھنٹہ 22:46
خبر کا کوڈ : 447709

عراق دارالحکومت میں بھی امریکی سفارت خانے کے نزدیک بم دھماکے

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں جہاں امریکی سفارتخانہ واقع ہے جمعرات کی صبح راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
راکٹ حملوں کے بعد بغداد کے علاقے الخضرا یا گرین زون میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ المیادین ٹیلی ویژن چینل نے بھی کہا ہے کہ کم سے کم دو راکٹ بغداد کے حساس اور سیکورٹی والے علاقے گرین زون میں گرے ہیں
عراق دارالحکومت میں بھی امریکی سفارت خانے کے نزدیک بم دھماکے
عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں جہاں امریکی سفارتخانہ واقع ہے جمعرات کی صبح راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی اور عراق کے نشریاتی اداروں نے خبردی ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد بغداد کے علاقے الخضرا یا گرین زون میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ المیادین ٹیلی ویژن چینل نے بھی کہا ہے کہ کم سے کم دو راکٹ بغداد کے حساس اور سیکورٹی والے علاقے گرین زون میں گرے ہیں۔ بغداد کے گرین زون میں غیر ملکی سفارتخانے منجملہ امریکی سفارتخانہ واقع ہے۔ بدھ کو عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ایران کی سپاہ پاسداران کے کامیاب میزائلی حملے کے بعد عراق کی عوامی مزاحمتی فورس نے بھی متعدد امریکی ٹھکانوں پر حملے کئے تھے اور اعلان کیا تھا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے پر بھی حملہ کیا جائے گا۔ بدھ کو اربیل میں بھی امریکی قونصلیٹ پر حملہ ہوا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcaw0nyo49ny01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ