تاریخ شائع کریں2020 9 January گھنٹہ 22:33
خبر کا کوڈ : 447707

اگر شہید قاسم سلیمانی نا ہوتے تو تمہیں لندن میں چین و آرام نصیب نہیں ہوتا

شہید سلیمانی خطے کے عوام کے دوست اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو تھے
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے برطانوی وزیراعظم سے کہا ہے کہ اگر شہید جنرل سلیمانی کی کوششیں نہ ہوتی تو تم لندن میں امن سے نہ بیٹھے ہوتے۔
اگر شہید قاسم سلیمانی نا ہوتے تو تمہیں لندن میں چین و آرام نصیب نہیں ہوتا
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے برطانوی وزیراعظم سے کہا ہے کہ اگر شہید جنرل سلیمانی کی کوششیں نہ ہوتی تو تم لندن میں امن سے نہ بیٹھے ہوتے۔
جمعرات کو برطانوی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوے صدر ایران نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ شہید سلیمانی خطے کے عوام کے دوست اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو تھے۔
صدرایران نے امریکہ کے دہشت گردانہ اقدامات کو خطے کی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم پر واضح کیا کہ اگر امریکہ نے کسی دوسری غلطی کا ارتکاب کیا تو اسے اور زیادہ  سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی دہشت گردی میں جنرل سلیمانی کی شہادت کے حوالے سے بعض برطانوی عہدیداروں کے بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کا جوابی حملہ اقوام متحدہ کے منشور کی شق نمبر اکیاون کے عین مطابق دفاع کے جائز حق کے زمرے میں آتا ہے۔
قبل ازیں یورپی کونسل کے چیرمین چارل میشل سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان  سے لے کر عراق اور یمن سے لیکر لبنان تک پورے خطے میں عوامی سطح پر ہونے والے مظاہرے شہید جنرل سلیمانی کی ان کوششوں کی قدردانی ہے جو انہوں نے خطے کی سلامتی اور امن کے لیے انجام دی ہیں۔
صدر حسن روحانی نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن کی کاسہ لیسی کے بجائے خود مختار پالیسی اپنائے۔
https://taghribnews.com/vdciuya5yt1a5y2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ