تاریخ شائع کریں2020 9 January گھنٹہ 14:05
خبر کا کوڈ : 447682

پاکستانی آرمی چیف قمر باجوہ کی ایران کے سفیر سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کے آرمی چیف نے ایران کے سفیرسے ملاقات کی جبکہ امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی وزیردفاع ڈاکٹر مارک ٹی اسپر نے ٹیلی فون کیا اور امریکا ایران کشیدگی اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم سب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرکے خطے میں قیام امن کے لئے بہت کام کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کے لئے ہرقسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔
دوسری جانب پاکستانی آرمی چیف نے کل پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کر کے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان آرمی کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے گزشتہ رات امریکی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں عین الاسد اور اربیل پر میزائلی حملے کیے۔
https://taghribnews.com/vdcaa0nyu49nyi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ