تاریخ شائع کریں2020 8 January گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 447579

سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کا حقیقی انتقام امریکی فوج کا خطے سے انخلاء ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکی دہشتگردوں سے سخت انتقام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکی دہشتگردوں سے سخت انتقام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی جرائم کا حتمی انتقام انھیں علاقے سے امریکی فوجوں کو باہر بھگانا ہے -
سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کا حقیقی انتقام امریکی فوج کا خطے سے انخلاء ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکی دہشتگردوں سے سخت انتقام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی جرائم کا حتمی انتقام انھیں علاقے سے امریکی فوجوں کو باہر بھگانا ہے -
ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ عراق میں جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو شہید کرنے کا امریکیوں کا اقدام ، تمام بین الاقوامی اصولوں اور معیارات کے منافی ، ایک جنگی جرم اور بین الاقوامی دہشتگردی ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی اپنے اس مجرمانہ قدم سے اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنرل سلیمانی نہایت سوچ سمجھ کر کام کرتے تھے اور کبھی بھی افراط و تفریط کا شکار نہیں ہوتے تھے  کہا کہ شہید سلیمانی کا مقصد ایران کی سیکورٹی ، علاقے کا ثبات و استحکام ، بیت المقدس کی آزادی ، علاقے کے ممالک کے ذریعے ہی خطے کی سیکورٹی کو یقینی بنانا اور علاقے کی قوموں کی آزادی کی نعمت سے سرفراز رکھنا تھا۔
صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کو اصلی جواب علاقے کی قومیں دیں گی کہا  کہ اگر امریکہ نے اس کے بعد کسی جرم کا ارتکاب کیا تو اسے منھ توڑ جواب ملے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بدھ کو عراق کے صوبہ الانبار کی عین الاسد چھاؤنی پر دسیوں میزائل فائر کر کے جارح اور دہشتگرد امریکی فوجیوں کے مجرمانہ اور دہشتگردانہ اقدام کا منھ توڑ جواب دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfeedj1w6djta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ