تاریخ شائع کریں2020 8 January گھنٹہ 19:23
خبر کا کوڈ : 447572

امریکی فوج پر حملوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں

امریکہ نے عراق کے عین الاسد ایئر بیس پر ایران کے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے
امریکہ نے عراق کے عین الاسد ایئر بیس پر ایران کے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج پر حملوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی فوج پر حملوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں
امریکہ نے عراق کے عین الاسد ایئر بیس پر ایران کے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج پر حملوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے عراق کے عین الاسد ایئر بیس پر ایران کے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج پر حملوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے امریکی کانگرس کی سربراہ نینسی پلوسی کو ایرانی میزائل حملے کے بارے میں آگاہ کیا۔نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے فوجیوں کی حفاظت یقینی بنائے گا، ایران سے تشدد کو روکنے کا کہا جائے گا۔ اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ امریکی فوج پر حملوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ نینسی پلوسی نے دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ صورتحال پر کہا کہ امریکہ اور دنیا ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے غیرضروری اشتعال انگیزی ختم کرنے کا بھی کہا۔ ادھر امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو نے دنیا بھر میں امریکی مشنز کے نام ہنگامی پیغام صادر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکار اجازت کے بغیر ایرانی حکومت کے  اپوزیشن گروہوں سے نہ ملیں، ایرانی اپوزیشن سے ملاقات کشیدگی میں اضافےکا باعث بن سکتی ہے۔ ادھر ایرانی سپاہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے مزید شرارت کی تو اسے مزید دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔ عین الاسد وہی ایئر بیس ہے جس پر امریکہ نے رہنے کے لئے اربوں ڈالر صرف کئے تھے اور کہا تھا کہ وہ اس ایئر بیس سے خارج نہیں ہوگا۔ لیکن ایرانی سپاہ نے اسے کم سے کم 35 میزائلوں سے  نشانہ بنا کر خاک سے ملادیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciyya5rt1a5w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ