تاریخ شائع کریں2020 7 January گھنٹہ 19:26
خبر کا کوڈ : 447439

یقین ہے امریکہ کے خلاف مزید انتقامی کارروائیاں ہوں گی

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر رنڈ پال نے جنرل سلیمانی کے قتل کو جنگی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر رنڈ پال نے جنرل سلیمانی کے قتل کو جنگی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے اس اقدام کا مطلب واشنگٹن تہران تعلقات میں سفارتکاری کی موت ہے-
یقین ہے امریکہ کے خلاف مزید انتقامی کارروائیاں ہوں گی
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر رنڈ پال نے جنرل سلیمانی کے قتل کو جنگی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے اس اقدام کا مطلب واشنگٹن تہران تعلقات میں سفارتکاری کی موت ہے-
سینیٹررنڈ پال نے سی این این کے ساتھ انٹرویو میں سپاہ قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی کے قتل پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اب یقینا امریکہ کے خلاف مزید انتقامی کارروائیاں ہوں گی ۔
ریاست کنٹاکی سے سینیٹ کے رکن رنڈ پال نے ٹرمپ حکومت کے اس دہشتگردانہ اقدام سے ایران کے ساتھ سفارتکاری کا موقع ضائع ہوجانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں جنرل سلیمانی کا قتل ، سفارتکاری کی موت  ہے اور اس صورت حال سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے۔اس امریکی سینیٹر نے مزید کہا  کہ اگر ہم  ایٹمی سمجھوتے کو پھاڑ دینے ، تہران پر پابندیاں عائد کردینے اورایران کے اعلی کمانڈر کو  قتل کردینےکے بعد بھی یہ سوچیں کہ  ایرانی ہم سے کہیں گے کہ ، امریکہ تمھیں کیا چاہئے؟ تو دماغی طور پر یہ ایک دیوالیہ پن ہے-
رنڈ پال نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ اقدام ، ایک جنگی اقدام ہے اور اس کے لئے کانگریس کی اجازت کی ضرورت تھی۔
https://taghribnews.com/vdcae0nyo49nyy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ