تاریخ شائع کریں2020 7 January گھنٹہ 19:13
خبر کا کوڈ : 447438

سردار قاسم سلیمانی کے قتل میں اسرائیل کا کوئی دخل نہیں

ایران کی جوابی اور انتقامی کارروائیوں کے خوف سے غاصب صیہونی حکومت وحشت زدہ ہوگئی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر فضائی حملہ مکمل طور پر امریکی پلان تھا اور اس میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔
سردار قاسم سلیمانی کے قتل میں اسرائیل کا کوئی دخل نہیں
غاصب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر فضائی حملہ مکمل طور پر امریکی پلان تھا اور اس میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔
تل ابیب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکا کی تازہ ریاستی فوجی دہشت گردی پر ایران کی جوابی اور انتقامی کارروائیوں کے خوف سے غاصب صیہونی حکومت وحشت زدہ ہوگئی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتین یاہو نے اپنی حکومت کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا۔ 
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اس اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے کاروان پر حملہ اور ان کا قتل مکمل طور پر امریکی کارروائی ہے اور اس میں اسرائیل کسی بھی طرح شریک نہیں تھا۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتین یاہو نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے اس لئے اس میں اس کو نہ گھسیٹا جائے۔ 
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں پر امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے کے بعد انھوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور امریکا کو مبارکباد دی تھی۔ 
https://taghribnews.com/vdcjtaexouqexxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ