تاریخ شائع کریں2020 7 January گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 447422

یمن کے شہری علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں جارح سعودی اتحاد کے تیس سے زیادہ فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
منگل کی صبح جنوبی یمن کے صوبہ الضالع کی الصدرین فوجی چھاؤنی پر یمنی فوج اور رضاکار فورس کے میزائلی حملے میں جارح سعودی اتحاد کے گیارہ فوجی ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔
یمن کے شہری علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں جارح سعودی اتحاد کے تیس سے زیادہ فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح جنوبی یمن کے صوبہ الضالع کی الصدرین فوجی چھاؤنی پر یمنی فوج اور رضاکار فورس کے میزائلی حملے میں جارح سعودی اتحاد کے گیارہ فوجی ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔
بعض ذرائع ابلاغ نے اس میزائلی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج نے صوبہ حجہ کے حرض علاقے میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے اڈے پر گولہ باری کی ہے۔ ابھی تک اس خبر کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔ 
سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجی مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو اپنی فوجی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید، لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات پوری طرح تباہ ہوگئی ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdccimq0i2bq008.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ