>> صدر حسن روحانی نے عرقای صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ، امریکہ کے خلاف موثر کاروائی پر اتفاق | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2020 6 January گھنٹہ 22:16
خبر کا کوڈ : 447335

صدر حسن روحانی نے عرقای صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ، امریکہ کے خلاف موثر کاروائی پر اتفاق

عراقی ہم منصب برھم صالح سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کے جارحانہ اور مداخلت پسندانہ اقدامات کا ڈٹ کا مقابلہ کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اپنے عراقی ہم منصب برھم صالح سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا
صدر حسن روحانی نے عرقای صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ، امریکہ کے خلاف موثر کاروائی پر اتفاق
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کے جارحانہ اور مداخلت پسندانہ اقدامات کا ڈٹ کا مقابلہ کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اپنے عراقی ہم منصب برھم صالح سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اور عراق کو امریکہ کے جارحانہ اور مداخلت پسندانہ اقدامات کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔صدر حسن روحانی نے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کی تازہ قرار داد کو اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ  استقامتی محاذ کے کمانڈروں کا خون خطے میں ٹھوس تبدیلیوں کا باعث بنے گا۔ایران کے صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اور عراق کی حکومت اور عوام ہمیشہ کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ رہیں گے ۔ ا نہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ایران اور عراق نیز خطے کی سلامتی کے لیے بے پنا خدمات انجام دی ہیں۔صدر کا کہنا تھا کہ اگر جنرل قاسم سلیمانی نے داعش کے حملے کی رات ایثار و مجاہدت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا تو یقینا اربیل سقوط کر جاتا۔ڈاکٹر حسن روحانی نے عراق کی اعلی دینی مرجعیت   کے موقف نیز رہبر انقلاب اسلامی کے نام آیت اللہ العظمی سیستانی کے تعزیتی پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس پیغام سے واضح ہوگیا ہے کہ عظیم رہنماؤں کی حمایت کے سائے میں سخت اور دشوار مراحل کو آسانی کے ساتھ طے کیا جاسکتا ہے۔عراق کے صدر برھم صالح نے بھی اس موقع پر ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے سربراہ جنرل ابومہدی المہندس اور ان کے دیگر رفقا کی شہادت کو دونوں ملکوں کے عوام کے لیے انتہائی عظیم غم قرار قرار دیا۔انہوں نے امریکی اقدام کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت خطہ دشوار صورتحال سے دوچار ہے اور ہمیں بڑے فتنے کا سامنا ہے۔برھم صالح نے ایران اور عراق کے عوام کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ اور تاریخی رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان پائی جانے والی یہ دوستی خطے کی سلامتی اور استحکام میں اہم ثابت ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcfmedjtw6djma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ