تاریخ شائع کریں2020 6 January گھنٹہ 19:36
خبر کا کوڈ : 447322

امریکا نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو خباثت آمیز اور بزدلانہ طریقے سے شہید کیا

پاکستان کے وفاقی وزیربرائے شہری ہوابازی غلام سرور خان نے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا
پاکستان کے شہری ہوابازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ امریکا نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو خباثت آمیز اور بزدلانہ طریقے سے شہید کرکے مغربی ایشیا کو پہلےسے بھی زیادہ غیر مستحکم بنا دیا ہے
امریکا نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو خباثت آمیز اور بزدلانہ طریقے سے شہید کیا
پاکستان کے شہری ہوابازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ امریکا نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو خباثت آمیز اور بزدلانہ طریقے سے شہید کرکے مغربی ایشیا کو پہلےسے بھی زیادہ غیر مستحکم بنا دیا ہے
پاکستان کے وفاقی وزیربرائے شہری ہوابازی غلام سرور خان نے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اپنے اس جارحانہ اقدام کے ذریعے خلیج فارس کے علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے - انہوں نے بغداد ہوائی اڈے پر ڈرون طیارے کے حملے کے ذریعے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کوشہید کرنے کے امریکی اقدام کوجنگی جرم ، انسانی حقوق کی کھلی پامالی اورعراق کی ارضی سالمیت اور اقتداراعلی کی خلاف ورزی قراردیا - پاکستان کے وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا کہ امریکا نے اپنے اس دہشت گردانہ اقدام سے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کی پابندی نہیں کرتا - سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا حامد رضا نے بھی جنرل  قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل خطے میں امریکی فوجیوں کی نابودی کا نقطہ آغاز ہے - سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرکے بدترین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb5zba5rhbafp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ