تاریخ شائع کریں2020 6 January گھنٹہ 11:07
خبر کا کوڈ : 447274

شہید سردار قاسم سلیمانی نے ہمیں صہیونی طاقتوں سے لڑنے کی جرائت عطا کی

حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری ہے گی اور جنرل سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

 تہران میں سوگواروں کے دسیوں لاکھ کے اجتماع سے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ نے کرتے ہوئے کہا ہم آج یہاں اس لئے آئے ہیں کہ تاکہ اس عظیم کمانڈر کی فداکاریوں کو خراج عقیدت پیش کرسکیں جس نے فلسطین کے استقامتی گروہوں کو آج اس مقام پر پہنچایا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں - انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ امریکا نے جو یہ مجرمانہ اقدام کیا ہے وہ انتہائی درندگی ہے - امریکا نے جس درندگی کے ساتھ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا واشنگٹن صیہونی حکومت کو بھی اسی طرح کی درندگی کرنے کو کہتا ہے تاکہ وہ فلسطینیوں کے سلسلے میں بھی درندگی کرے۔ اسماعیل ہنیہ نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ امریکا کی اس دہشت گردی کی مذمت کرے ۔ انہوں نے کہاکہ سرزمین فلسطین میں استقامتی محاذ اور فلسطینی گروہوں کی استقامت و جد وجد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غاصبوں کو اپنی سرزمین سے باہر نہیں نکال دیتے - اور میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ اب اس کے بعد استقامتی محاذ کی طاقت میں اور اضافہ ہوگا اور اس طرح کی شہادت ہمیں اپنے راستے کو آگے بڑھانے کے لئے حوصلہ دے گی اور ہم بیت المقدس اور فلسطین کو آزاد کرائیں گے - اسما‏عیل ہنیہ نے کہا ہم آخر میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ شہید جنرل شہید سلیمانی جنھوں نے اپنی پوری زندگی فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں بسر کی یہ عظیم کمانڈر شہید القدس ہے شہید القدس ہے اور شہید القدس ہے اور یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ استقامتی محاذ نے جس طرح سے لبنان اور غزہ میں فتح حاصل کی ہے آئندہ بھی دشمنوں کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdchqqnkk23nkid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ