تاریخ شائع کریں2020 4 January گھنٹہ 15:48
خبر کا کوڈ : 447082
معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

پاکستان میں امریکی مفادات کو نشانہ بنائیں گے

وزیر خارجہ نے بوکھلاہٹ میں بیان دیا جس کی توقع نہیں تھی
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے پاکستانی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی سرزمین کو برادر پڑوسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم پاکستان بھر میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچائیں گے اور پھر کوئی اہل سنت یا شیعہ اپنے گھر میں نہیں بیٹھے گا بلکہ امریکی مفادات کے خلاف قیام کرنا لازم اور ضروری ہوجائے گا۔
پاکستان میں امریکی مفادات کو نشانہ بنائیں گے
معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے سپاہ پاسداران اسلامی قدس بریگیڈ کے سردار قاسم سلیمانی کی امریکی جارحانہ حملے میں شہادت پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

پاکستان کے شہر کراچی میں سپاہ پاسداران اسلامی قدس بریگیڈ کے سردار قاسم سلیمانی کی امریکی جارحانہ حملے میں شہادت پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے جو بیان دیا وہ انکی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اس طرح کا بیان آنا اور پحر ان دو دنوں میں جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے پاکستانی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی سرزمین کو برادر پڑوسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم پاکستان بھر میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچائیں گے اور پھر کوئی اہل سنت یا شیعہ اپنے گھر میں نہیں بیٹھے گا بلکہ امریکی مفادات کے خلاف قیام کرنا لازم اور ضروری ہوجائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcevf8ewjh8e7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ