تاریخ شائع کریں۲۴ آذر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۰:۱۵
خبر کا کوڈ : 445219

سوڈانی سابق صدرعمرالبشیر کو کرپشن کے الزامات میں دو سال کی سزا

شدید عوامی احتجاج کے بعد مستعفی ہونے والے سوڈان کے صدرعمرالبشیر کو بدعنوانی کے مقدمے میں 2 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کی ایک عدالت نے سابق  75 سالہ صدرعمرالبشیر کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 2 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم معمر افراد کو ملکی قانون کے تحت جیل کے بجائے بحالی کے سینٹر میں رکھا جاتا ہے اس لئے سابق صدر کو بھی سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔
جون 1980 میں بریگیڈیرعمرالبشیر باغیوں کی مدد سے صادق المہدی کی حکومت کو ختم کرنے والے فوجی گروہ کا حصہ تھے جس کے بعد وہ تین بار ملک کے صدر منتخب ہوئے۔ اُن پر کرپشن کے سنگین الزامات تھے اور مارچ 2009 میں پہلی بار جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمہ دائر ہوا جس کے بعد عوامی احتجاج پر عمر البشیر نے استعفی دے دیا تھا اور اب ملک پر فوجی حکومت قائم ہے۔
واضح رہے کہ عمرالبشیر پر کئی مقدمات چل رہے ہیں جن میں سے پہلے مقدمے میں فیصلہ سنایا گیا، معزول صدر 2000 کی دہائی میں دارفور کی لڑائی میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات میں عالمی کریمنل کورٹ کو بھی مطلوب ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس