تاریخ شائع کریں2019 15 December گھنٹہ 20:01
خبر کا کوڈ : 445216

سعودی طالبعلم پر میکسیکو یونیورسٹی میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے پر گرفتار

امریکی پولیس نے ایک سعودی طالبعلم کو ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی پولیس نے اس رپورٹ کے بعد کہ ایک 28 سالہ سعودی طالب علم کو جو اپنے ایک کلاس فیلو کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں گرفتار کر لیا۔
سعودی طالبعلم پر میکسیکو یونیورسٹی میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے پر گرفتار
امریکی پولیس نے ایک سعودی طالبعلم کو ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی اخبار السبق کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے اس رپورٹ کے بعد کہ ایک 28 سالہ سعودی طالب علم کو جو اپنے ایک کلاس فیلو کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں گرفتار کر لیا۔
امریکی پراسیکیوٹر نے جمعہ کے روز اس سعودی طالبعلم پرنیو میکسیکو یونیورسٹی میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے پر فرد جرم عائد کیا۔
امریکی پولیس نے جمعرات کے روز اس سعودی طالبعلم کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سےہتھیار بر آمد کرنے کا دعوی کیا۔
واضح رہے کہ سعودی کیڈٹ محمد سعیدالشمرانی نے جو جنگی طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کرنے کے لئے امریکا گیا ہوا تھا گذشتہ جمعے کو ریاست فلوریڈا کی پنساکولا نیول بیس میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ الشمرانی نے اس دہشت گردانہ اقدام سے قبل اپنے ٹویٹر پیج پر امریکی حکومت پر تنقید کی تھی - ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹیس نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو تاوان ادا کرے -
یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی سعودی شہری نے امریکا میں دہشت گردانہ کارروائی انجام دی ہے - گیارہ ستمبر دوہزار ایک کو پندرہ سعودی شہریوں نے چاردیگرافراد کے ساتھ مل کر چار مسافر طیاروں کو فضا میں اغوا کیا اور امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ کیا -
ان سعودی باشندوں نے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور واشنگٹن میں پنٹاگون کی عمارت پر حملہ کرکے تین ہزار افراد کو ہلاک کردیا - گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد امریکا کے اندر سعودی عرب کے خلاف شدید جذبات اور نفرت کی فضا پیدا ہوگئی لیکن امریکی سیاستدانوں نے سعودی عرب کے تیل اور سعودی دولت کی لالچ کے پیش نظر اپنی آنکھیں دہشت گردی کو پروان چڑھانے والی اور دہشت گردانہ نظریات کی حامل آل سعود حکومت کی طرف سے بند کرلیں -
https://taghribnews.com/vdcb8sba0rhba5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ