تاریخ شائع کریں2019 14 December گھنٹہ 18:26
خبر کا کوڈ : 445130

نئی دہلی میں آج بھی احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا

ہندوستان بچاؤ ریلی میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جیسے مرکزی لیڈروں کی شرکت
ہندوستان میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک کے دیگرعلاقوں کے ساتھ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آج بھی احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
نئی دہلی میں آج بھی احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا
ہندوستان میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک کے دیگرعلاقوں کے ساتھ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آج بھی احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس پارٹی کی طرف سے بلائی گئی ہندوستان بچاؤ ریلی میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جیسے مرکزی لیڈروں نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کی حکومت پر شدید حملے کئے کانگریسی رہنماؤں نے ترمیمی شہریت بل کی مذمت کرتے ہوئے مودی سرکاری پر ملک کو بانٹنے کا الزام لگایا - سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریت ترمیمی بل ہندوستان کی روح کو تار تار کردے گا انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو سخت جد وجہد کرنا ہوگی - راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ میرا نام راہل ساورکر نہیں راہل گاندھی ہے مرجاؤں گا لیکن معافی نہیں مانگوں گا - انہوں نے کہا کہ میں یہاں سے ملک کے کروڑوں لوگوں سے مخاطب ہوں آپ ملک کو متحد کرنے کے لئے خون پسینہ ایک کرتے ہیں لیکن بی جے پی ملک کو تقسیم کررہی ہے - کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک پیارا ہے تو آواز اٹھائیں - انہوں نے کہا ملک اور آئین کو بچانے کے لئے سب کو آواز اٹھانی ہوگی - پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ ملک پیار و محبت اور بھائی چارے کا ملک ہے لیکن اس وقت ایک ایسی حکومت برسراقتدار آگئی ہے جس میں مساوات اور بھائی چارہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے - انہوں نے شہریت ترمیمی بل کو ملک کو توڑنے والا بل قرار دیا اور کہا کہ میں کشمیر سے ارونا چل پردیش تک کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ ملک کو بچانے کے لئے آگے بڑھیں اور اگر ہم خاموش رہے تو آئین بھی ختم ہوجائےگا اور ملک کے ٹکڑے بھی بوجائیں گے اس درمیان دہلی سمیت دیگر علاقوں میں شہریت ترمیمی بل اور این آرسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے - دہلی میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اس طرح کے بل سے صرف مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہےادھر شمال مشرقی ریاستوں آسام ، تریپورہ اور میگھالیہ میں بھی پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے حکومت نے ان ریاستوں کے بیشتر اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے اور دفاتر اور اسکول و کالج بند ہیں شمال مشرقی ریاستوں میں پرتشدد مظاہروں میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ بہت سی نجی اور سرکاری املاک کو آگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcgwn9tzak9tq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ