تاریخ شائع کریں۲۲ آذر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۱:۳۴
خبر کا کوڈ : 445055

جدید ترین ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی ترقی سے دنیا حیران ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے
اس وقت مختلف قسم کی جدید ترین ٹیکنالوجی ملت ایران کے جوانوں کی بنائی ہوئی ہے اور مقامی ساخت کی ٹیکنالوجی نے ایران کو دنیا کے برتر ملکوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
جدید ترین ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی ترقی سے دنیا حیران ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اس وقت مختلف قسم کی جدید ترین ٹیکنالوجی ملت ایران کے جوانوں کی بنائی ہوئی ہے اور مقامی ساخت کی ٹیکنالوجی نے ایران کو دنیا کے برتر ملکوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
تہران میں خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس کے حکام اور کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ اگر خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس کی تیس سالہ کوششیں اور اقدامات نہ ہوتی تو آج ہمیں صنعت، معدنیات، انرجی اور اقتصاد سمیت مختلف میدانوں میں وسیع پابندیوں کا سامنا کرنا ہوتا لیکن اس ادارے کی کوششوں کے نتیجے میں اس وقت بہت سی ظالمانہ پابندیاں نہ صرف ناکام ہوگئی ہیں بلکہ داخلی صلاحیتوں کے فروغ کے موقع میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بے مثال صلاحیتوں اور ایران اسلامی کے انقلابی جوانوں کے عزم و محرکات کے سہارے، مسائل برطرف اور راستہ ہموار ہوگیا اور یہ ایک ایسا آئیڈیل ہے جو دوسرے میدانوں میں بھی نمونہ عمل بن سکتا ہے۔ سپاہ انقلاب اسلامی کے ایئر و اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ مقدس دفاع کے دوران کے انقلابی، جہادی اور الہامی جذبے کے ذریعے دیگر میدانوں میں بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس