تاریخ شائع کریں2019 13 December گھنٹہ 21:32
خبر کا کوڈ : 445054

مریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے مقابلے میں یورپ کی کمزوری افسوس ناک ہے

سیدعباس موسوی کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت کو چاہیے کہ وہ غیر پیشہ وارانہ اورمغرضانہ موقف اپنانے کے بجائے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جرمن وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو غیر پیشہ وارانہ اور خاص مقاصد کا حامل قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔
مریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے مقابلے میں یورپ کی کمزوری افسوس ناک ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جرمن وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو غیر پیشہ وارانہ اور خاص مقاصد کا حامل قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔
سیدعباس موسوی کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت کو چاہیے کہ وہ غیر پیشہ وارانہ اور مغرضانہ موقف اپنانے کے بجائے، آنکھیں کھول کر انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں پر دھیان دے اور انسانی معاملات میں ہمہ گیر غیر جانبداری کا خیال رکھے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مداخلت پسندانہ بیانات سے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپی ملکوں کی کوتاہی اور امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے مقابلے میں یورپ کی کمزوری کو چھپایا نہیں جاسکتا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی حکومت اپنے شہریوں کی آواز اور شکایات پوری توجہ کے ساتھ سنتی ہے اور حالیہ بدامنی کے واقعات میں بھی عوام کی آواز اور بےگناہوں کا قتل کرنے والوں اور ان کے غیر ملکی آقاؤں کا حساب عوام کی صفوں سے الگ رکھا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ بدامنی کی تحقیقات اور جائزے کے بعد ایرانی عوام کے جائز مطالبات کی تکمیل اور پائیدار سلامتی کے قیام کے حوالے سے لازمی اقدامات عمل میں آئیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ جرمنی وزیر خارجہ ہیکوماس نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایران میں ہونے والے حالیہ ہنگاموں کے دوران سیکڑوں لوگ مارے گئے ہیں اور جرمنی، ایرانی عوام کی سرکوبی کی مذمت کرتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbssbaarhbagp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ