تاریخ شائع کریں2019 13 December گھنٹہ 21:25
خبر کا کوڈ : 445052

جاپانی وزیر اعظم کا بھارت جانے سے انکار

بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل پر جاری ہنگامہ آرائیوں کی وجہ سے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل پر جاری ہنگامہ آرائیوں کی وجہ سے جاپانی وزیراعظم  شنزو آبے نے بھارت کا  دورہ ملتوی کردیا ہے
جاپانی وزیر اعظم کا بھارت جانے سے انکار
بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل پر جاری ہنگامہ آرائیوں کی وجہ سے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل پر جاری ہنگامہ آرائیوں کی وجہ سے جاپانی وزیراعظم  شنزو آبے نے بھارت کا  دورہ ملتوی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاپانی وزیراعظم  نے بھارت کا 3 روزہ دورہ ملتوی کردیا ہے، جاپانی وزیراعظم کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ریاست آسام کے سب سے بڑے تجارتی اور ترقی یافتہ شہر گوہاٹی میں ملاقات کرنا تھی۔ جاپانی وزیراعظم شنزوآبے 15 سے 17 دسمبر تک کے 3 روزہ دورے پر بھارت آنا تھا تاہم گوہاٹی میں مسلم مخالف متنازع بل پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جن میں درجن سے زائد شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج طلبی کے باوجود حالات قابو میں نہیں آسکے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ دونوں ممالک کے حکام کی باہمی مشاورت اور اتفاق کے بعد جاپانی وزیراعظم کا تین روزہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے اور جلد ہی اتفاق رائے سے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjiiex8uqexyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ