QR codeQR code

روس میں فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

روس کا فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔

13 Dec 2019 گھنٹہ 21:22

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کا فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روسی فوج کا ہیلی کاپٹر MI-28  کورنوفسک کے علاقے میں  گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی کہ کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلیے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ کورونوفسک کے علاقے سے مل گیا۔ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود نہیں تھا اس لیے گرنے کے مقام پر زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دونوں پائلٹس کی لاشیں ملٹری اسپتال منتقل کردی ہیں اور ملبے کو اُٹھالیا گیا ہے۔ موسم کی خرابی حادثے کی وجہ بتائی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ: 445051

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/445051/روس-میں-فوجی-ہیلی-کاپٹر-ایم-ا-ئی-28-تربیتی-پرواز-کے-دوران-گر-کر-تباہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com