تاریخ شائع کریں2019 13 December گھنٹہ 21:15
خبر کا کوڈ : 445050

زلمے خلیل زاد پاکستانی قیادت سے ملاقات اسلام آباد پہچ گئے

افغان امن عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہ
افغان امن عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔
زلمے خلیل زاد پاکستانی قیادت سے ملاقات اسلام آباد پہچ گئے
افغان امن عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان امن عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان شروع دن سے اس مؤقف پر قائم ہے کہ طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے، خطے میں امن و استحکام کا دار و مدار، افغانستان میں قیامِ امن سے وابستہ ہے۔ وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مشترکہ ذمے داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوصِ نیت سے ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو افغان طالبان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdchmmnkv23nkvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ