تاریخ شائع کریں2019 12 December گھنٹہ 22:23
خبر کا کوڈ : 445006

ایران نے انرجی سے بہتر استفادے کے لئے اہم کوششیں کی ہیں

مسعود تجریشی نے انرجی سے بہتر استفادے کے سلسلے میں ایران کے اقدامات کی وضاحت کی
ایرانی وفد کے سربراہ نے گرین ٹیکنالوجی تک ایران کی رسائی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری پر امریکا کی غیرقانونی پابندیوں کو بین الاقوامی اصولوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کےکنونشن کے منافی قراردیا ہے
ایران نے انرجی سے بہتر استفادے کے لئے اہم کوششیں کی ہیں
میڈریڈ میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شریک ایرانی وفد کے سربراہ نے گرین ٹیکنالوجی تک ایران کی رسائی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری پر امریکا کی غیرقانونی پابندیوں کو بین الاقوامی اصولوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کےکنونشن کے منافی قراردیا ہے -
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق میڈرڈ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں ایران کے ادارہ  تحفظ ماحولیات  کے نائب سربراہ مسعود تجریشی نے انرجی سے بہتر استفادے کے سلسلے میں ایران کے اقدامات کی وضاحت کی ۔ تجریشی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران نے انرجی سے بہتر استفادے کے لئے اہم کوششیں کی ہیں اور ان کوششوں میں ملک کی پچانوے فیصد آبادی کی قدرتی گیس تک رسائی اور تجدید پذیر انرجی کے حصے کو بڑھانا شامل ہے ۔
ایران کے ادارہ تحفظ ماحولیات کے نائب سربراہ نے گرین ہاؤس گیسوں میں کمی لانے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پیدا ہونے والے بحران اور نقصانات کو کم کرنے کے لئے فنڈ کی فراہمی پر تاکید کی ۔
میڈرڈ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس میں ایرانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ جو دنیا میں ایک تہائی گرین ہاؤس گیسوں  کے اخراج  کا ذمہ دار ہے ، اس کا پیرس معاہدے سے باہر نکل جانا ، ایک غیرذمہ دارانہ اقدام ہے۔
https://taghribnews.com/vdciuwa5qt1a5u2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ