تاریخ شائع کریں2019 12 December گھنٹہ 22:20
خبر کا کوڈ : 445005

سوئیزرلینڈ کا ایران کے ساتھ مشترکہ مالیاتی نیٹ ورک پر کام کرنے کا عندیہ

ایران کے ساتھ آئندہ چند مہینے کے اندر اندر ایک مالیاتی نظام کو آپریشنل کرنے کی امید ظاہر کی ہے
سوئیزرلینڈ کے حکام نے ‏‏ غذائی اشیا اور دواؤں کی سپلائی کے لئے ایران کے ساتھ آئندہ چند مہینے کے اندر اندر ایک مالیاتی نظام کو آپریشنل کرنے کی امید ظاہر کی ہے
سوئیزرلینڈ کا ایران کے ساتھ مشترکہ مالیاتی نیٹ ورک پر کام کرنے کا عندیہ
سوئیزرلینڈ کے حکام نے ‏‏ غذائی اشیا اور دواؤں کی سپلائی کے لئے ایران کے ساتھ آئندہ چند مہینے کے اندر اندر ایک مالیاتی نظام کو آپریشنل کرنے کی امید ظاہر کی ہے
سوئیزرلینڈ کے ایک سرکاری عہدیدار پاسکل پاریسل نے کہا کہ ان کا ملک ایرانی عوام کو غذائی اشیا اور طبی ساز وسامان کی سپلائی اور فراہمی کے مقصد سے انسان دوستانہ مالیاتی نظام قائم کرنے کی پوری کوشش کرےگا -
سوئیزرلیند کے مذکورہ عہدیدار نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ سوئیزرلینڈ کے مشترکہ مالیاتی نیٹ ورک کے آپریشنل ہونے سے دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوسکتے ہیں ۔
اس درمیان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے انچارج محمود واعظی نے کابینہ کے اجلاس کےموقع پر ایران پریس سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سوئیزرلینڈ کے بینکوں نے انسان دوستانہ اشیا کی فراہمی جیسے مختلف موضوعات پر مذاکرات انجام دئے ہیں-
https://taghribnews.com/vdchvmnkm23nkvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ