QR codeQR code

مالی میں دہشتگردوں کا فوج پر حملہ 73 فوجی ہلاک

افریقی ملک نائیجر میں دہشت گردوں کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 73 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

12 Dec 2019 گھنٹہ 21:34

طلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے ملک کے مغربی حصے میں  مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے  کونشانہ بنایا


افریقی ملک نائیجر میں دہشت گردوں کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 73 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائیجر میں دہشت گردوں کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 73 اہلکار ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے ملک کے مغربی حصے میں  مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے  کونشانہ بنایا،وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں اس خوفناک حملے میں 73 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں بعض حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
 ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے اس حملے میں 12 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 445000

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/445000/مالی-میں-دہشتگردوں-کا-فوج-پر-حملہ-73-فوجی-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com