تاریخ شائع کریں2019 12 December گھنٹہ 21:12
خبر کا کوڈ : 444996

صدر ٹرمپ پر عائد دو الزامات پر باقاعدہ بحث شروع ہوگئی ہے

امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی میں صدر ٹرمپ پر عائد دو الزامات پر باقاعدہ بحث شروع ہوگئی ہے
امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کے سربراہ جری ناڈلر نے بحث کے آغاز پر کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اپنے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھا ئیں گے
صدر ٹرمپ پر عائد دو الزامات پر باقاعدہ بحث شروع ہوگئی ہے
امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی میں صدر ٹرمپ پر عائد دو الزامات پر باقاعدہ بحث شروع ہوگئی ہے
رویٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کے سربراہ جری ناڈلر نے بحث کے آغاز پر کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اپنے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھا ئیں گے اور پھر اطلاعات دینے کے حوالے سے تمام درخواستوں کو معلق کریں گے تو پھر کانگریس ، حکومت کے ایگڑیکٹیو اداروں کے درمیان توازن پیدا کرنے اور ان کی نگرانی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کرسکے گی اوریوں ملک کا صدر ایک ڈکٹیٹر بن جائےگا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی میں آج ٹرمپ کے مواخذے کی دو شقوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ایک شق ٹرمپ کے ذریعے  اپنے ممکنہ انتخابی حریف جوبائیڈن کی تحقیقات کرانے کے لئے یوکرین کی حکومت پر دباؤ ڈالنے سے متعلق ہے اور دوسری شق قانون پر عمل درآمد اور اس موضوع کی کانگریس کی تحقیق کے بارے میں ہے۔ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کا عمل یوکرین کے صدر کے ساتھ ان کی ٹیلی فونی گفتگو منظرعام پر آنے کے بعد شروع ہوا ہے۔ٹرمپ نے پچیس جولائی کو یوکرین کے صدر سے گفتگو میں دوہزار بیس کے صدارتی امیدوار اور اپنے حریف جوبائیڈن پر دباؤ ڈالنے کے لئے ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے کیس میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا
https://taghribnews.com/vdcf1jdjvw6dj1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ