QR codeQR code

ایرانی شہری اور دانشور امریکہ کا سفر کرنے سے پرہیز کریں

ترجمان نے ایک بیان میں ایرانی شہریوں اور دانشوروں سے امریکہ کا سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے

11 Dec 2019 گھنٹہ 23:05

امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی


امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ایرانی شہریوں اور دانشوروں سے امریکہ کا سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے -
ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے یاد دہانی کرائی ہے کہ امریکہ کی جانب سے بے بنیاد سیاسی و سیکورٹی بہانوں یا یکطرفہ ظالمانہ قوانین کے ذریعے ایرانیوں خاص طور سے ایرانی اسکالروں اور سائنسدانوں کو نشانہ بنائے جانے اور انھیں طویل عرصے تک نہایت غیرانسانی اور بدترین حالات میں قید رکھے جانے کے پیش نظران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ دعوت نامے کے باوجود علمی کانفرنسوں میں شرکت کرنے کے لئے امریکہ کا سفر کرنے سے پوری طرح اجتناب کریں ۔
اسٹم سیلز کے شعبے کے سائنسداں اور محقق ڈاکٹر مسعود سلیمانی جن کا شمار دنیا میں موجود ایک فیصد بڑے سائنسدانوں میں ہوتا ہے ، اکتوبر دوہزار اٹھارہ میں ایک تحقیقاتی مشن پر امریکہ گئے تھے لیکن شیکاگو ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی انھیں غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ڈاکٹر مسعود سلیمانی سنیچر کو رہا ہو کر امریکہ سے تہران پہنچے ۔ ان کی رہائی ایران کی جانب سے امریکی جاسوس جاؤ وانگ کی رہائی کے بدلے انجام پائی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سنیچر کی رات تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر ڈاکٹر مسعود سلیمانی کے استقبال کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سلیمانی کو امریکیوں نے چودہ مہینے تک بلاوجہ یرغمال بنا رکھا تھا اور ایرانی سائنسدانوں کی کامیابیاں ملت ایران کے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا بن گئی ہیں ۔
ڈاکٹر مسعود سلیمانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ اور عدالتی و سیکورٹی اداروں کی کوششوں اور ایک سفارتی عمل کے تحت سوئیزرلینڈ کی حکومت کے تعاون سے رہا کرایا جا سکا ہے۔درایں اثنا امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے سربراہ برایان ہوک نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف واشنگٹن کا زیادہ سے زیادہ دباؤ اور پابندیاں جاری رہیں گی۔
برایان ہوک نے بلاکسی ثبوت کے ایک بار پھر ایران پر علاقے میں تخریبی اقدامات انجام دینے اور سعودی عرب کی آئیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔
برایان ہوک نے ایسی حالت میں اس الزام کو دہرایا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسپیکٹروں نے منگل کو سعودی عرب سے واپسی پر اعلان کیا کہ انھیں اس بات کا کوئی اطمینان بخش ثبوت نہیں مل سکا کہ سعودی عرب کی آرامکو آئیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران ہے۔امریکی ٹی وی بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوترش نے سلامتی کونسل میں اپنی چھے ماہی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسپیکٹروں کی رپورٹ کا حوالہ دیا اور اعلان کیا کہ اقوام متحدہ اس بات کی تائید نہیں کر سکتی کہ سعودی عرب کی آئیل تنصیبات پر حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون اور میزائل کے ایران کے تھے  ۔


خبر کا کوڈ: 444952

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444952/ایرانی-شہری-اور-دانشور-امریکہ-کا-سفر-کرنے-سے-پرہیز-کریں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com