QR codeQR code

عراق ، شام ، لبنان ، افغانستان ، پاکستان یمن کے خلاف امریکی سازشیں ناکام ہوئی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کے خلاف امریکی سازشیں ناکام ہو کر رہیں گی -

11 Dec 2019 گھنٹہ 23:01

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ایران ، عراق ، شام ، لبنان ، افغانستان ، پاکستان یمن اور علاقے کے دیگر ملکوں کے خلاف امریکی سازشیں ان ملکوں کے عوام کی استقامت و پامردی کی بدولت ناکام ہوکر رہیں گی -

صدر حسن روحانی نے کہا کہ بلاشبہہ علاقے کے عوام دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنے کی توانائی رکھتے ہیں اور ایرانی قوم تو اس میدان میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے - انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایرانی حکومت دشمن کے منصوبے کو ناکام اور پابندیوں کو ناکارہ بنانے کے لئے ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہیں ہوئی ہے کہا کہ ایران مختلف راستوں اور طریقوں منجملہ ملکی پیداوار کی تقویت اور مذاکرات کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناتا ہے - صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے برسوں میں ملک کی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی ترقی و پیشرفت نے ملک کو تقریبا ایک ارب ڈالر کا فائدہ پہنچایا ہے اور اس شعبے میں وہ اپنے پیروں پرکھڑا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اب دوائیں اور دیگر طبی ساز وسامان درآمد نہیں کرتا -

خبر کا کوڈ: 444951

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444951/عراق-شام-لبنان-افغانستان-پاکستان-یمن-کے-خلاف-امریکی-سازشیں-ناکام-ہوئی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com